ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی تووزیراعلیٰ تک کاچہرہ نہ پیش کرسکی،مسلمانوں کے ساتھ سوتیلارویہ افسوسناک

بی جے پی تووزیراعلیٰ تک کاچہرہ نہ پیش کرسکی،مسلمانوں کے ساتھ سوتیلارویہ افسوسناک

Wed, 01 Mar 2017 11:13:21  SO Admin   S.O. News Service

راجہ بھیا کے بہانے مایاوتی نے اکھلیش یادوکوبھی گھیرا،مختارانصاری کوکامیاب بنانے کی اپیل

مؤ28فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سپریمومایاوتی نے منگل کو مؤ ضلع ہیڈکوارٹر پر ایک انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے مختار انصاری کو جتانے کی اپیل کی۔ مختار انصاری کے گڑھ میں منعقد ریلی میں بی ایس پی سپریمونے کہاکہ مختار انصاری کو ریکارڈ ووٹوں سے جتا کر پی ایم مودی کوجواب دیاجاناچاہئے۔ مایاوتی نے کہا کہ مختار انصاری بھلے ہی جیل میں بندہوں لیکن عوام ان کے ساتھ ہیں، عوام ان کوجتائیں گے۔ اپنی تقریر کے دوران مایاوتی ایس پی پر بھی حملہ آور رہیں۔ رگھوراج پرتاپ سنگھ کے بہانے اکھلیش یادوپرنشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جس کو میں نے جیل بھیجا تھا، اس کو سپانے اپنی حکومت میں وزیر بنا کر رکھا ہواہے۔ پیر کو مؤ میں ہوئی پی ایم مودی کی ریلی پر بھی مایاوتی نے طنزکسے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی ریلی میں نقل کی بھیڑ بلائی گئی تھی۔دوسرے اضلاع سے نقل کی بھیڑ لاکر پی ایم مودی نے کہا کہ میدان چھوٹا پڑ گیا ہے۔ بی جے پی اپنی ہار قبول کر چکی ہے۔ بھیڑ کے سہارے عوام کو الجھن میں ڈال رہی ہے۔ جو پارٹی وزیر اعلی کا چہرہ نہیں دے سکی، وہ پارٹی حکومت بنانے کاخواب دیکھ رہی ہے۔ پی ایم خود کو گود لیا بیٹا بتا کر نوٹنکی کر رہے ہیں۔مسلمانوں اور ریزرویشن کے مسئلے کو لے کر بھی انہوں نے بی جے پی پرحملہ بولا۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کرتی ہے۔ اگربی جے پی اترپردیش کے اقتدار میں آئی تو ریزرویشن بھی ختم کر دے گی۔ بی ایس پی کی سربراہ نے سماج وادی پارٹی اور اکھلیش یادو کو بھی نشانے پرلیا۔ اکھلیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس پی اپنے داغدار چہرے والے سی ایم کو سامنے لا کر انتخابات لڑرہی ہے۔یسپا حکومت کے چلتے ہر طرف عدم تحفظ اور دہشت کا ماحول حاوی رہاہے۔ ایس پی حکومت پر فضول خرچی کاالزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والا پیسہ ایس پی حکومت کے پرچار میں خرچ کیاجا رہاہے۔ بی ایس پی کی سربراہ نے ریاست کی ایس پی حکومت پراپنی نقل کرنے کا الزام لگایا۔ اکھلیش یادو کو گھیرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی کی مدد سے رگھوراج پرتاپ سنگھ ہر بار الیکشن جیت جاتاہے۔ جسے میں نے جیل بھیجا اس ببا نے اپنی حکومت میں وزیر بنا کر رکھا۔


Share: